|
غزہ ---مرکزاطلاعات فلسطین
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسلامی مقدسات کو یہودیانے کی مذمت کی ہے- حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الخلیل میں مسجد ابراہیمی اور بیت اللحم میں بلال بن رباح مسجد کو یہودی ورثہ قرار دیا جانا انتہائی خطرناک ہے- اسرائیلی حکومت کا اقدام اسلامی مقدسات کی چوری ہے-
بیان کے مطابق اسلامی مقدسات کے خلاف جارحیت سے اسرائیلی حکومت کے امن دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے- اسرائیل امن نہیں چاہتاہے وہ مزاحمت اور طاقت کی زبان سمجھتا ہے-
حماس نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل سے مذاکرات کرنے کی کوششیں چھوڑ دے اور مجاہدین کو گرفتار کرنا ترک کر دے- بیان کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کو چاہیے کہ وہ یہودی آبادکاری کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے- حماس اسلامی مقدسات کی حفاظت کے لیے عالم اسلام کو کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا-
|