آج کا دن
08 September
2006
اسرائیلی فوج نے 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں قائم قیدیوں کی بہبود کےلیے کام کرنے والے ادارے کے دفاتر پر حملہ کر کے اس کی املاک کو قبضے میں لے لیا جبکہ اس پر دو سال کےلیے پابندی لگا دی
2003
اسرائیلی فوج نے فلسطینی چیف جسٹس قاضی تہسیر تمیمی کو مسجد اقصی کی جانب نماز کے لیے جاتے ہوئےگرفتار کر لیا
... گزشتہ سے پیوستہ
اسرائیلی حکومت نے فلسطینی اسیر کو رہائی کے بعد غزہ بدر کر دیا
پرنٹ دوست کو ارسال کریں
اسرائیلی حکومت نے فلسطینی اسیر کو رہائی کے بعد غزہ بدر کر دیا
[ 08/02/2010 - 11:35 AM ]
غزہ --- مرکز اطلاعات فلسطین

اسرائیلی حکومت نے غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسیر کو مغربی کنارا بھیج دیا- فلسطینی وزارت برائے امور اسیران نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ کے رہائشی محمد حمتو شنینہ کو رہا کرنے کے بعد مغربی کنارے روانہ کردیا-

وزارت برائے امور اسیران کے میڈیا ایڈوائزر ریاض اشقر نے محمد حمتو شنینہ کو غزہ بدر کر کے مغربی کنارے بھیجنے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے- حمتو شنینہ کو 14 اکتوبر 2006ء کو اغوا کیا گیا تھا-
 
اسرائیلی فوجی عدالت کی جانب سے انہیں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی- انہوں نے ساڑھے تین سال کا عرصہ صہیونی عقوبت خانوں میں گزارا- رہائی کے بعد انہیں غزہ کی بجائے مغربی کنارے بھیج دیا گیا- ان کا پورا خاندان غزہ میں آباد ہے-

وزارت برائے امور اسیران نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حکومت کی فلسطینیوں کو وطن بدر کرنے کی پالیسی کو رکوانے کے لیے کردار ادا کریں-

واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی حکومت نے طولکرم کے فلسطینی اسیر کو رہا کرنے کے بعد غزہ روانہ کر دیا تھا-

أعلى الصفحة